بے آوازوں کی آواز کو بلند کرنے میں صحافیوں کا اہم کردار ، عوام و نمائندگان صحافیوں کا تقدس بحال رکھیں معروف صحافی آر جے بشیر کے ساتھ سب ضلع ہسپتال مہور کے ملازمین نے کی بدسلوکی گول سنگلدان جرنلسٹ ایسو سی ایشن کااظہارتشویش

0
0

لازوال ڈیسک
گول //سب ضلع ہسپتال مہور میں گورنمنٹ کی طرف سے دی ہوئی دوائیاں کھلے آم مہور سب ضلع ہسپتال میں تعینات ملازمین جلا رہے تھے۔اس دوران صحافی آر جے بشیر جو روزنامہ اخبار لازوال کے ساتھ وابستہ ہے وہ اپنی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔اچانک ہی ان پر مہور میں تعینات ہسپتال کے ملازمین نے ان پر حملہ کر کے ان کے ساتھ بدسلوکی کی۔اس سے قبل بھی گزشتہ سال ان کے ساتھ محکمہ کے ملازمین نے بد سلوکی کی تھی اور غنڈہ راج دکھایا۔یہ بات قابلہ ذکر ہے ایک طرف سے ایک غریب دوائی خریدنے کیلئے پیسہ ادا نہیں کر سکتا واہیں دوسری طرف سے مہور میں سب ضلع ہسپتال کے ملازم دوائیاں جلانے میں مصروف تھے۔میڈیا لوگوں کی آواز ہے میڈیا جمہوریت کا چارم پیلر ہے پھر میڈیا کے ساتھ بدسلوکی کر کے لوگوں کی آواز کو کیوں دبایا جارہا ہے۔گول سنگلدان جرنلسٹ ایسو سی ایشن سےوابستہ زاہدبشیر، ایم شفیع میر، جاوید لوہار، شبیروانی، امتیاز وانی نے انتظامیہ سے مانگ کی ہے ایسے لوگوں کو سزا دی جائے جو آیندہ اس طرح کا قدم اٹھانے سے پہلے سوچ لے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا