بی ٹو وی 2پروگرام کے سلسلے میں کپواڑہ میں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا

0
0

 

کپواڑہ /  کپواڑہ ضلع میں بھی 128 پنچایتی حلقوں میں آج بیک ٹو ولیج پروگرام کا دوسرا مرحلہ شد و مد کے ساتھ عملایا گیا جس دوران نامزد افسروں نے گرام سبھائوں کے دوران لوگوں سے فیڈ بیک حاصل کر کے ان کے مسائل کے بارے میں جانکار ی حاصل کی۔  ڈی سی کپواڑہ انشل گرگ نے کئی دیگر افسروں کے ہمراہ ہندواڑہ اور لنگیٹ کا دورہ کر کے گرام سبھائوں کی نگرانی کی۔  انہوں نے نتنوسہ میں ہیلتھ اینڈ ویلنس مرکز کا افتتاح کیا۔ اُنہوں نے لوگوں کے مسائل سنے ۔جگر پورہ میں اُنہوں نے ایک ہیلتھ سب سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔  کئی دیگر علاقوں کے دورے کے دوران ڈی سی نے کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے لنگیٹ میں 65ہزار روپے کے تین چیک مستحق ماہی گیروں میں تقسیم کئے۔ بعد میں انہوں نے سب ڈویژن ہنڈوارہ میں افسروں کی ایک میٹنگ کے دوران لوگوں کے بنیادی مسائل کا جائزہ لیا۔ سرحدی سب ڈویژن کرناہ میں ایس ڈی ایم ڈاکٹر بلال محی الدین نے ٹنگڈار ، گمل ، گابرا اور ٹیٹوال میں گرام سبھائوں کا انعقاد کیا او رانہوں نے ٹنگڈار میں ایم آئی ڈی آئی پی اور چھمکوٹ میں ووڈ کاررونگ ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا