’بی ٹو وِی 2 ‘کے دوسرے دِن شوپیان میں تقریبات

0
0

لازوال ڈیسک
شوپیان؍؍’بی ٹو وی 2‘پروگرام کے دوسرے دِن آج شوپیان ڈی سی چودھری محمد یاسین نے دیگر افسروں نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے کئی پروگراموں کی شروعات کی اور ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ زانپ پتھری میں ہیلتھ سب سینٹر 35لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ڈی سی نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دِلایا کہ اُنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مستحقین میں 200گولڈن کارڈ تقسیم کئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ باغوں کوہوئے نقصان کے لئے باغ مالکان کو امداد دی جائے گی۔ڈی سی نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ زانپ پتھری کے لوگوں کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم کرائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا