بی جے پی یو ٹی صدر (ایس ٹی مورچہ) چوہدری روشن نے پونچھ میںپارٹی کارکنان نے تبادلہ خیال کیا

0
0

کہا گجر، بکروال، پہاڑی سب بھائی بھائی ، اب کی بار 400 پار کے نعرے کو تقویت بخشے عوام
لازوال ڈیسک
پونچھ ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کا بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے یو ٹی صدر چوہدری روشن حسین نے آج دورہ کیا اس دوران پارٹی ضلع ہیڈکوارٹر میں پہنچنے پر پارٹی لیڈران، ورکران و عوام نے انکا والہانہ استقبال کیا۔اس دوران انہوں نے ایک عوامی اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہاڑیوں کو انکی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے ریزرویشن دینے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کرکے دکھایا اور خاص طور پر گجر بکروال طبقہ کی ریزرویشن کے ساتھ چھیڑ خانی نہ کرتے ہوئے انکے حقوق کی بھی حفاظت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج گجر پہاڑی سبھی قبیلہ کے لوگ مل جل کر جوک در جوک پارٹی میں شرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گجر ، بکروال و پہاڑی سبھی بھائی بھائی ہیں اور ان بھائیوں میں نفرت ڈالنے والوں کو جواب مل چکا ہے اور انشاء اللہ ابکی بار 400 پار کے وزیر اعظم نریندر مودی کے نعرے کو تقویت بخشنے کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے اتحاد و اتفاق سے مل جل کر رہنے کی اپیل کی ہے۔اس موقعہ پر انکے ہمراہ بی جے پی یو ٹی سکریٹری ایس ٹی مورچہ چوہدری مقصود احمد بڈھانہ ، بشیر بجران ، مشتاق کھٹانہ بھی موجود رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا