’بی جے پی ہندؤں کے بھی خلاف ‘ آئیں اور ہمیں چھو کر دکھائیں ،اوقات دکھادیں گے:ممتا

0
0
یواین آئی
کلکتہ؍؍مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج ترنمول کانگریس کی کور کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تقسیم کی سیاست پر کام کررہی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی کی طرح ترنمول کانگریس ملی ٹینٹ نہیں ہے ۔بی جے پی صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف نہیں لڑرہی ہے بلکہ ہندوؤں پر بھی حملہ کررہی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی والے آج ہمیں انکاؤنٹر کرنے کی اس لیے دھمکی دے رہے ہیں وہ مرکزمیں اقتدار میں ہیں ۔وہ بم پھینکنے کی بات کررہے ہیں لیکن میں انہیں چیلنج دیتی ہوں کہ وہ آئیں اور ہمیں چھو کر دکھائیں تو اس وقت ہم ان کو ان کی اوقات دکھادیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات ممکن ہے کہ تین مہینے بعد ، یا پھر چھ مہینے کے بعد ہوں گے 8مہینے کے بعد تو ہونا لازمی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے پارٹی ورکروں سے انتخابات کیلئے تیار رہنے کیلئے تیار رہیں اور اس کیلئے چوکنا رہیں کہ بی جے پی والے ای وی ایم مشین میں چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں ۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ بی جے پی والے ای وی ایم مشین میں چھیڑ چھاڑ کرنے کی ماہر ہیں ۔اس لیے پارٹی ورکروں کو چوکنا رہنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ وہ عوام کے درمیان جائیں ، ان سے رابطہ قائم کریں اور ریاستی حکومت کے کام کاج سے واقف کرائیں ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ وہ گروہ بندی سے گریز کریں اور اگر ایسا نہیں کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے کئی سالوں کی جد و جہد اورمحنت کے بعد پارٹی کی تشکیل کی ہے ۔ہمیں اقتدار عوام کی حمایت کی وجہ سے ملا ہے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ پارٹی سے بڑا ہے توان کیلئے باہر کا راستہ کھلا ہوا ہے ۔ممتا بنرجی صرف کام کرنے کیلئے تیار رہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ عوام تک پہنچنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کیلئے کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔اور پارٹی میں غیر سرگرم ورکروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع لیڈروں سے کہا کہ 21جولائی کی سالانہ ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے وہ کام شروع کردیں ۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا