بی جے پی ہمیشہ لوگوں کی خدمت میں رہی ہے: ست شرما

0
0

ست شرما نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں عوامی دربار منعقد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیرست شرما نے جیت انگل، سہ پرابھاری، بی جے پی ایس سی مورچہ کے ساتھ، بی جے پی میں ہفتہ وار عوامی دربار میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کی شکایات سنیں۔ وہیںوفود میں شامل لوگ اور افراد اپنے مسائل کے حل کے لیے عوام کے دربار میں پہنچ گئے جہاں ان کی صبر آزما سماعت کی گئی اور موقع پر ہی ان کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔وہیںست شرما نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے دروازے عوام کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں اور کوئی بھی پارٹی قائدین سے مل کر اپنے مسائل اٹھا سکتا ہے اور مدد حاصل کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف ایک سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی خدمت کا مشن ہے۔
ست شرما نے کہا کہ پارٹی قائدین عوام کے مسائل کو حل کررہے ہیں، کیونکہ ہم ایک ایسی تنظیم سے وابستہ ہیں جو غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی مختلف شعبوں سے متعلق عوام کے حقیقی مسائل کو مسلسل اجاگر کر رہی ہے اور یہ واقعی بڑے فخر کی بات ہے کہ عوام پارٹی کے ردعمل پر اپنے اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا