بی جے پی ’ہر گھر ترنگا‘ ابھیان کے لیے قومی پرچم فراہم کرے گی: رویندر رینا

0
0

ترنگا کی دستیابی کے لیے پارٹی ہیڈکوارٹر میں ’ونڈو‘کا افتتاح کیا
لازوال ڈیسک
جموں ہر گھر ترنگامہم جموں اور کشمیر کے تحت، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر میں عام لوگوں کے ذریعہ لہرائے جانے والے قومی پرچم فراہم کرے گی۔یہ بات رویندر رینا نے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹا نگر، جموں میں اپنے ایک بیان میں کہی ۔وہیںرویندر رینا نے ترنگا کی دستیابی کے لیے ’ونڈو‘کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے آج پارٹی کارکنوں کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے قومی پرچم کی آسانی سے رسائی کے لیے کھڑکی کھول دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے برطانوی راج سے ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال پر ہر ہندوستانی شہری سے اپنی چھتوں پرترنگا لہرانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پارٹی ہیڈکوارٹر تریکوٹہ نگر میں ایک کھڑکی بھی کھولی ہے تاکہ عام لوگ آسانی سے ترنگا خرید سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سہولت کو جلد ہی پارٹی کے ضلعی ہیڈکوارٹر تک بھی بڑھا دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا