بی جے پی کی 10 سالہ حکمرانی نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا: رتن لال

0
0

لوگوں سے آنے والے اسمبلی انتخابات میں انڈیا اتحاد کی حمایت کرنے کی اپیل کی

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر ماضی میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں پر پورا نہ اتر کر عوام کے اعتماد کو دھوکہ دینے پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ 10 سال تک ملک پر حکومت کرنے کے باوجود، بی جے پی نے جموں و کشمیر کے لیے اپنے شہریوں کے حقوق چھیننے کے علاوہ، خاص طور پر آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ذریعے کچھ بھی قابل ذکر نہیں کیا۔

https://jknc.co.in/
شیر کشمیر بھون جموں میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے گپتا نے ان باتوں کا اظہار کیا ۔واضح رہے جوائننگ پروگرام راکیش سنگھ راکا نائب صدر سینٹرل زون اور سنیل شرما نے منعقد کیا تھا۔ اس موقع پررتن لال گپتا نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے بجائے، اس نے صرف وہ خصوصی حیثیت چھین لی ہے جو ہندوستانی آئین کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی، جموں و کشمیر کو دو حصوں لداخ اور جموں و کشمیر میں تقسیم کرنا، جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ چھیننا اس خطے کے لوگوں کے وقار اور شناخت پر براہ راست حملہ تھا۔
جموں و کشمیر میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے حال ہی میں جاری ہونے والے بی جے پی کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے، رتن لال گپتا نے بھاجپا پر ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ منشور میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے کسی نئے آئیڈیاز یا اقدام کا فقدان ہے، اور اس کے بجائے، ایسا لگتا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے وژن اور وعدوں کے کلیدی عناصر کی نقل کی گئی ہے۔

https://lazawal.com/?cat=3

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا