بی جے پی کو عوام کی فلاح و بہبود کی حقیقی فکر ہے: کویندر

0
0

کویندر اور پٹھانیا نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں عوامی شکایات سماعت کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کویندر گپتا، سابق نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ آر ایس پٹھانیا، سابق ایم ایل اے اور بی جے پی کے ترجمان، منیش شرما، پربھاری بی جے وائی ایم اور شیلجا گپتا، جے اینڈ کے بی جے پی ورکنگ کمیٹی ممبر نے بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں عوامی شکایات سنیں۔وہیںبی جے پی ہیڈکوارٹر جموں میں شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے کہا کہ عوام کے تئیں جوابدہی اور وابستگی کے ساتھ پارٹی کے سینئر لیڈر روزانہ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں عوام سے ملاقات کر رہے ہیں۔کویندر گپتا نے کہا کہ بی جے پی لیڈر روزانہ کی بنیاد پر پارٹی ہیڈکوارٹر میں عوامی دربار منعقد کر رہے ہیں اور یوٹی بھر سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں آ رہے ہیں تاکہ ان کے مسائل کو کم کرنے میں مدد کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کیڈر ہمیشہ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے کارکن زمین پر کام کر رہے ہیں، لوگوں کی دہلیز پر پہنچ کر انہیں اس بارے میں آگاہ کر رہے ہیں کہ نریندر مودی حکومت نے سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات کی سماجی اقتصادی ترقی اور ہر علاقے کی بڑے پیمانے پر ترقی کے لیے کیا کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو عوام کی فلاح و بہبود کی حقیقی فکر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا