بی جے پی کشمیر میں تاش کے پتوںکی طرح بکھر گئی، جموں خطے میں بھی اپنی سیاسی بنیاد کھو دی: رتن لال

0
0

کہا نیشنل کانفرنس کٹرا کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی دے گی
لازوال ڈیسک
ریاسی (کٹرا)؍؍صوبائی صدر جموں، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس رتن لال گپتا نے یہاں کٹرا میں اپنے ایک بیان میںزور دے کر کہا ہے کہ بکھری ہوئی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) وادی کشمیر میں تاش کے پتوں کی طرح بکھر چکی ہے اور جموں صوبے میں بھی ایک ساکھ کھو رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بتانا زیادہ مناسب ہوگا کہ آج تک بی جے پی اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پورے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں اپنی سیاسی بنیاد اور اہمیت کھو چکی ہے۔سینئر این سی لیڈر نے یہ بات ضلع ریاسی کے کٹرا میں پارٹی کے عہدیداروں کے اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے یہ میٹنگ پارٹی کے ضلع صدر جگ جیون لال کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔وہیںوادی میں بی جے پی کی حیثیت اور مقام کی وضاحت کرتے ہوئے رتن لال گپتا نے کہا کہ اس سے قبل کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات میں بی جے پی نے 140 سیٹوں میں سے صرف 3 سیٹیں حاصل کی تھیں جو وہاں بھگوا پارٹی کی شکست کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جموں صوبے کے لوگوں سے وعدے کئے لیکن زمینی سطح پر بہت ہی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔این سی کے صوبائی صدر نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے بی جے پی لیڈران دن رات جموں و کشمیر میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور یہ نہیں سمجھتے کہ بھگوا پارٹی نے جموں خطہ کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں خطہ کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے جو کہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب، ضلع کٹھوعہ میں اہم قومی شاہراہ کی بندش، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے علاوہ دیگر مسائل کی ایک طویل فہرست سے ظاہر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا