بی جے پی کا پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد ختم

0
0

نئی دہلی؍؍ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) نے آج جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ اتحاد ختم ہونے کا اعلان کیا۔ بی جے پی کے سکریٹری اور جموں کشمیر کے انچارج رام مادھو نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد کو آگے برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے اور ہم نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ میں تین سال پہلے جموں وکشمیر میں حکومت سازی کے لئے جو اتحاد کیا گیا تھا اسے آگے جاری رکھنے کے لئے ریاستی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی کہ جن مقاصد کے لئے پی ڈی پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی گئی تھی وہ حاصل نہیں ہوسکے ۔ بی جے پی جنرل سکریٹری نے کہاکہ وزیراعلی محبوبہ مفتی ریاست میں اور کشمیر میں صورتحال سنبھالنے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ بی جے پی نے ریاست کے موجودہ حالات کے لئے محترمہ مفتی کو ذمہ دار ٹھہرایا اور مطالبہ کیا کہ جموں وکشمیر میں گورنر راج نافذ کردیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا