بی جے پی کا مشن: جموں و کشمیر کو تین خاندانی سیاست سے نجات دلانا : ترون چگ

0
0

 

کہابی جے پی جموں و کشمیر میں بڑی اکثریت سے کامیاب ہو کر ڈبل انجمن کی حکومت بنائے گی

لازوال ڈیسک

نائدکھائی (بانڈی پورہ)؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سیکرٹری ترون چْگ نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے نائدکھائی میں ایک بڑی عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو’’تین خاندانی سیاست‘‘سے نجات کا ایک اہم موقع قرار دیا۔ اس جلسے میں بی جے پی کے ریاستی جنرل سیکرٹری سنیل شرما بھی موجود تھے، جہاں بانڈی پورہ کے امیدوار نذیر احمد لون اور سوناواری کے امیدوار عبدالرشید خان کی حمایت میں لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔

https://jkbjp.in/
ترون چگ نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ دس برسوں کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی اور خصوصی طور پر دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر میں آئے ترقیاتی انقلاب کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے نے نہ صرف جموں و کشمیر میں آئینی حقوق کو یقینی بنایا بلکہ امن و امان کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی۔

 

 

 

 

چگ نے کہا کہ عوام کو عبداللہ، گاندھی اور مفتی خاندانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اس بار بی جے پی کے حق میں ووٹ دینا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی یہاں دوبارہ سے تشدد کو ہوا دے کر خونریزی کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، جبکہ مودی حکومت نے انتھک محنت کے ذریعے جموں و کشمیر میں امن و سکون کو بحال کیا ہے۔
ترون چگ نے کہا کہ مودی حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے خاندانی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں اور 370 کو واپس لانے کی بات کر رہی ہیں تاکہ وہ دوبارہ قبرستانوں کی سیاست کر سکیں۔ لیکن اب عوام نے تہیہ کر لیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سفر یونہی جاری رہے گا۔

 

 

ترون چگ نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بی جے پی اس بار جموں و کشمیر میں بڑی اکثریت سے کامیاب ہو کر ڈبل انجمن (مرکز اور ریاست) کی حکومت بنائے گی، جو کہ ریاست کو امن و خوشحالی کا گہوارہ بنا دے گی۔آخر میں، چْگ نے لوگوں سے بی جے پی کے حق میں بھاری ووٹنگ کرنے کی اپیل کی تاکہ جموں و کشمیر میں ترقی اور امن کا یہ سفر جاری رہے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا