لازوال ڈیسک
جموںنےشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی پروفےسر بھےم سنگھ نے ، جو تقرےباً اےک برس سے جموں وکشمےر مےں بی جے پی ۔پی ڈی پی حکومت کو برخاست کرکے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کررہے ہےں،بی جے پی کے جموں وکشمےر حکومت سے حماےت واپس لےنے کو اس کی حکمت عملی کا دوسرا مرحلہ قرار دےا ہے تاکہ وہ خود کو قومی منظرنامہ مےں محفوظ کرسکے۔پنتھرس سپرےمو نے کہاکہ بی جے پی جموں وکشمےر مےں پی ڈی پی کی ماتحتی مےں بندھوا مزدور کی طرح کام کررہی تھی۔مرکز مےں بی جے پی کو جموں وکشمےر کی حقےقی صورتحال کا احساس ہوا اور اس نے اپنے وزرا سے استعفی دےنے کے لئے کہہ دےا۔پروفےسر بھےم سنگھ نے کہاکہ پی ڈی پی قےادت کے پاس کئی متبادل ہےں کےونکہ اس کے مختلف سےاسی گروپ سے روابط ہےں۔گورنر صرف صدر جمہورےہ (جو اس وقت روم مےں ہےں) کے مشورہ پر ہی کام کرسکتے ہےں۔ پروفےسربھےم سنگھ نے کہاکہ نےشنل کانفرنس اور کانگرےس دونوں ہی اپنی حکمت عملی پر کام کررہی ہےں لےکن رےاست مےں نئے الےکشن ہونے تک گورنر راج ہی واحد راستہ ہے۔بہرحال پروفےسربھےم سنگھ نے پی ڈی پی کو مبارکباد دی جس نے جموں کے بی جے پی لےڈروں کو اقتدار کا لالچ دےئے رکھا جس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے لےڈر جموں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے تئےں کتنے پرعزم تھے۔پنتھرس سربراہ نے اپنی پارٹی کو بھی مبارکباد دی جس نے جےل اور اذےتوں کی پرواہ کئے بغےر جموں وکشمےر مےں گورنر راج کے نفاذ کے لئے مسلسل جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ پنتھرس پارٹی جموں وکشمےر مےں رہنے والے ہندستانی شہرےوں کے لئے بنےادی حقوق، مساوات، انصاف اورامن کےلئے مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی۔