بی جے پی کافیصلہ پی ڈی پی کے عزم و استقلال کاثبوت ریاست میں 53جیسی صورتحال کیلئے دلی ذمہ دار:خورشیدعالم

0
0

سی این آئی
سرینگرپیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے بدھ کے روزیہ واضح کردیاکہ وہ کشمیری عوام کے مفادات اوراُنھیں استبدادی صورتحال سے محفوظ رکھنے کیلئے ہزارمرتبہ اقتدارقربان کرنے کیلئے تیارہے ۔پی ڈی پی کے ضلع صدرسری نگراورممبرقانون سازکونسل محمدخورشیدعالم نے کہاکہ بی جے پی نے پی ڈی پی کی حمایت واپس لینے کیلئے جووجوہات بیان کئے ہیں ،وہ ہماری پارٹی ی ڈی پی کیلئے باعث افتخارہے ۔سی این آئی کے مطابق انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی کے مطالبات میں پاکستان اورعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات،سنگباری کرنے والے نوجوانوں کیخلاف درج کیسوں کی واپسی،سیزفائرکوزمینی سطح پرعملانااوربامعنیٰ مذاکرات و مصالحت کاری کیلئے اقدامات اُٹھاناشامل تھا۔محمدخورشیدعالم نے کہاکہ بطوروزیراعلیٰ ذمہ داری سنبھالنے کے بعدمحبوبہ مفتی نے کشمیری عوام کوحقوق اورباوقارزندگی فراہم کرانے کیلئے پیش پیش رہی ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ وزیراعلیٰ کی حیثیت اوراسے پہلے بھی محبوبہ مفتی کشمیری عوام کوراحت پہنچانے ،باوقارزندگی دلانے اورکشمیرسے جڑے مسائل و معاملا ت کوپُرامن طورپرمذاکرات کے ذریعے حل کرانے کیلئے کوشاں رہیں ۔پی ڈی پی ضلع صدرسری نگرکامزیدکہناتھاکہ محبوبہ مفتی نے ریاست کی خصوصی پوزیشن اوراسٹیٹ سبجیکٹ کے تحفظ کی خاطرمیدان میں ڈٹی رہیں اورموصوفہ نے کٹھوعہ آبروریزی سانحہ میں ملو ث ملزمان کوسزادلانے اورکشمیری عوام کو ناقابل برداشت مصائب اورسازشوں سے بچانے کیلئے ہرسطح پرآوازاُٹھائی اوریہی محبوبہ مفتی کامشن رہا،اورآئندہ بھی رہے گا۔انہوں نے کہاکہ بی ے پی کے حمایت واپس لینے سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ پی ڈی پی اورمحبوبہ مفتی کس سطح پراورکس حدتک کشمیری عوام کے مفادات کوتحفظ دلانے کی ٹھان لی تھی ۔خورشیدعالم نے مزیدکہاکہ محبوبہ مفتی اورپی ڈی پی رمضان سیزفائرمیں توسیع کیلئے کوشاں رہی تاکہ کشمیری عوام کوکشت وخون ،تباہی وبربادی اورخوف ودہشت کے ماحول سے نجات اورراحت دلائی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ مخلوط سرکارکاگرناپی ڈی پی ایجنڈے کی ایک بڑی کامیابی ہے ،اورپارٹی لیڈرشپ کواسبات کافخرہے کہ بی جے پی نے خوداُن حقائق کوبیان کیاجواس جماعت کے حمایت واپس لینے کی وجوہات بنیں ۔محمدخورشیدعالم نے واضح کیاکہ پی ڈی پی پوری قوت اورجرات کیساتھ کشمیری عوام کوحقوق دلانے کیلئے محوجدوجہدرہے گی ۔انہوں نے اس عزم اظہارکیاکہ پی ڈی پی ہرحال اوررصورتحال میں اپنے اصولوں پرکاربندرہے گی ،اوریہ ان ہی اصولوں اورپارٹی ایجنڈے کے تحت کشمیری عوام کے حقوق،قیام امن ،افہام وتفہیم اورنوجوانوں کوعام معافی دلانے کیلئے جدوجہدجاری رکھے گی ۔پی ڈی پی لیڈراورپارٹی کے ضلع صدرسری نگرمحمدخورشیدعالم نے کہاکہ آج جموں وکشمیرمیں وہی صورتحال اوراُسی نوعیت کاسیاسی بحران پایاجاتاہے جو9اگست1953کوریاستی سرکارگرانے کے بعدپیداہوئی تھی ۔انہوں نے واضح کیاکہ پی ڈی پی اوراسکی لیڈرشپ کسی بھی طرح کے دباﺅسے مرعوب نہیں ہوگی بلکہ کشمیراورکشمیری عوام کے مفادات ،بحالی حقوق ،افہام وتفہیم ،باوقارزندگی کیلئے مضبوطی اورجرات کیساتھ اپنامشن جاری رکھے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا