لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی کے پروفیشنل سیل کے کنوینر ستیش کمار شرما نے جموں و کشمیر کے لیے سیل کی ٹیم کا اعلان کیا۔ستیش کمار شرما نے جے اینڈ کے بی جے پی صدر رویندر رینا، بی جے پی جنرل سکریٹری (تنظیمی) اشوک کول، بی جے پی آل سیل انچارج راکیش مہاجن، اور بی جے پی آل سیل کو-انچارج وید شرما کے ساتھ مشاورت کے بعد بی جے پی پروفیشنل سیل کے شریک کنوینر اور اراکین کا اعلان کیا۔رامیت کھرانہ (سی اے)، امیت گپتا (سی اے) اور انشول گپتا (سی اے) کو بی جے پی پروفیشنل سیل کے شریک کنوینر کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ارون ماتھر (CS)، اجے آہوجا GST کنسلٹنٹ، ایڈوکیٹ امیت گپتا، وکرم سنگھ (فارما)، آدتیہ سوری (سی اے)، ایش مہاجن (سی اے-فائنل)، وکاس درمانیا (سی اے) اور ادے سمبجل (سی اے) کو بی جے پی پروفیشنل سیل کے ممبروں کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔