بی جے پی نے پوری سے سنبت پاترا کو امیدوار بنایا

0
0

یواین آئی
نئی دہلی،// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات کے لئے جمعہ کو دیر رات پارٹی ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا کو اڑیسہ کی ممتاز پوری سیٹ سے اپنا امیدوار بنائے جانے کا اعلان کیا۔پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے دیر رات اڑیسہ اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے بالترتیب 22 اور 51 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی اس کے ساتھ ہی جاری لوک سبھا کی تیسری فہرست میں آندھرا پردیش سے 13، مہاراشٹر سے چھ، اڑیسہ سے پانچ اور میگھالیہ اور آسام سے ایک ایک سیٹوں پر امیدوار وں کے ناموں کا اعلان کیاگیا۔ ان میں زیادہ تر سیٹوں پر پہلے یا دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے ۔ پوری میں تیسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ پارٹی اس سے پہلے 185 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے ۔ان ناموں کو بی جے پی صدر امت شاہ کی صدارت میں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، شریمتی سشما سوراج، نتن گڈکری کو شامل ہوئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا