بی جے پی نے مہاراجہ ہری سنگھ جی کا یوم پیدائش منایا

0
0

کئی اہم مقامات پر تقاریب کا کیا اہتمام، شاندار خراج عقیدت کیا پیش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر نے اس موقع کو منانے کے لیے پروگراموں کا ایک سلسلہ ترتیب دیا۔وہیںرویندر رینا، جموں و کشمیر کے بی جے پی صدر کے ساتھ ایم پی (لوک سبھا) جگل کشور شرما، بی جے پی این ای ایم پریا سیٹھی، بی جے پی کے نائب صدر یودھویر سیٹھی، پرمود کپاہی، ریکھا مہاجن اور دیگر نے مہاراجہ ہری سنگھ مجسمہ، توی پل پر مہاراجہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی سلسلے میںسابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ، سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، سابق وزیر ست شرما، سابق وزیر ڈاکٹر دیویندر منیال، سابق ایم ایل اے اشونی شرما، سابق ایم ایل سی چودھری وکرم رندھاوا اور گردھاری لال رینا، سکریٹری ایودھیا گپتا، باوا شرما، سنجے کھنہ نے بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میںمہاراجہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیںرویندر رائنا نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ ایک بہادر ڈوگرہ حکمران تھے، جو تمام طبقات کے ساتھ برابری کا سلوک کرتے تھے اور ان کا خیال تھا کہ سب کے ساتھ انصاف میرا ‘دھرم’ ہے۔اس موقع پرڈاکٹر نرمل سنگھ نے اپنے دور حکومت میں سابقہ ریاست میں سماجی، سیاسی اور مذہبی اصلاحات میں مہاراجہ ہری سنگھ جی کے تعاون پر روشنی ڈالی۔وہیںکویندر گپتا نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ اپنے اوصاف، سیکولر کردار، تعلیم میں اقدامات اور دیگر اصلاحات کے لیے جانے جاتے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا