کویندراور دیگربی جے پی لیڈران نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں عوامی شکایات سماعت کیں
لازوال ڈیسک
سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتانے بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں عوامی شکایات سنیں۔وہیںکیمپ کے دوران جے اینڈ کے بی جے پی سکریٹری اروند گپتا، ایس سی مورچہ سہ پربھاری اور جے ایم سی کونسلر جیت انگرال اور مہا جن سمپرک ابھیان محکمہ کے انچارج انکش گپتا بھی ڈپٹی چیف منسٹر کے ساتھ تھے۔تاہم کویندر گپتا نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے زمینی سطح پر کام کیا ہے، ایسی پالیسیوں کو یقینی بنایا ہے جس نے پوری قوم کو مربوط کیا ہے اور طویل مدتی وژن کے ساتھ ملک کو مضبوط اور ترقی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب ساتھ اور سب کا وکاس کے بنیادی اصول پر پابند بی جے پی نے ہمدردی کے ساتھ سماج کے چھوڑے ہوئے طبقات سے رابطہ کیا ہے اور حکمرانی کو عام لوگوں کے لئے قابل رسائی بنایا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پارٹی ہیڈ کوارٹر میں روزانہ لگائے جانے والے یہ شکایات کیمپ اسی مقصد کے لیے لوگوں کو ایک عوام دوست انٹرفیس فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ شکایات بانٹ سکیں اور ان کا حل حاصل کر سکیں۔