پارٹی ہیڈکوارٹر میں مٹھائیاں کیں تقسیم، روشنیوں کے تہوار کی عوام کو مبارکباد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر نے دیپاولی ملن کا اہتمام کیا اور اس موقع کو ویدک آرتی کے درمیان مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔وہیں دیوالی کی خوشی میں پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پرجے اینڈ کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اشوک کول کے ساتھ ایم پی جوگل کشور شرما، سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا، سابق ایم پی (راجیہ سبھا) شمشیر سنگھ منہاس، سابق وزیر عبدالغنی کوہلی و دیگران موجود تھے۔اس موقع پررویندر رینا، صدر، جموں و کشمیر بی جے پی نے اپنے پیغام میں تمام ہم وطنوں کودیپاولی کے مبارک دن پر بہت سی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار برائی پر اچھائی کی فتح پر بھگوان شری رام کی واپسی کی علامت ہے۔وہیںاشوک کول نے تمام بی جے پی کارکنوں اور ساتھی شہریوں کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ موقع سچائی کے راستے پر چلنے اور صحیح مقصد کے لیے لڑنے کا درس دیتا ہے۔اس دوران جگل کشور شرما نے دیپاولی کی مبارکباد دیتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں کو روشنیوں سے پورا کرنے اور ان کے لیے خوشی اور مسرت لانے کی دعا کی۔ دریں اثناء کویندر گپتا نے دیپاولی کے پرمسرت موقع پر عوام اور پارٹی قائدین کو نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جبکہ شمشیر سنگھ منہاس نے اس موقع پر کہا کہ تہوار منانے کا اصل مقصد تب ہی حاصل ہو سکتا ہے جب لوگ اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو ایک خاندان کے فرد کی طرح برتاؤ کریں۔