مودی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنایا ہے:پریا سیٹھی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جموں و کشمیر یونٹ کی قیادت میں سینکڑوں خواتین لیڈروں اور پارٹی کے مہیلا مورچہ کے کارکنوں نے دونوں ایوانوں میں تاریخی خواتین ریزرویشن بل کی منظوری پر اپنے اور دوسروں میں مٹھائیاں تقسیم کر کے جشن منایا۔اس موقع پررویندر رینا، صدر، جموں و کشمیر بی جے پی نے بھی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں جشن میں شرکت کی۔وہیںسابق وزیر اور بی جے پی این ای ایم پریا سیٹھی نے جشن کی قیادت کی جہاں بڑی تعداد میں خواتین لیڈران نے بھی شرکت کی۔اس دوران رویندر رینا نے پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کی منظوری پر بی جے پی کی خواتین لیڈروں اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔اس موقع پر پریا سیٹھی نے کہا کہ ان تمام سالوں میں مودی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ اس تاریخی قدم سے خواتین کو قانون سازی کرنے اور ہر پلیٹ فارم پر اپنی طاقت بڑھانے کا اختیار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی تمام اسکیموں کا مرکز خواتین کی فلاح و بہبود ہے۔