بی جے پی نے جموں و کشمیر کے لیے 44 امیدواروں کا اعلان کیا

0
0

نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تین مرحلوں کے لئے اپنے 44 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔
پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں بتایا کہ اتوار کی رات بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی اور بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی صدارت میں ہوئی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، بی جے پی جنرل سکریٹری ترون چُگھ، بی جے پی الیکشن انچارج رام مادھو، مرکزی وزیر ڈاکٹر۔ جتیندر سنگھ، جموں و کشمیر ریاستی بی جے پی کے صدر رویندر رینا وغیرہ موجود تھے۔
پارٹی کی طرف سے یہاں جاری کردہ فہرست میں پہلے مرحلے کے لیے 15، دوسرے مرحلے کے لیے 10 اور تیسرے مرحلے کے لیے 19 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نمایاں امیدواروں میں بی جے پی کے ریاستی تنظیم کے جنرل سکریٹری اشوک بھٹ ہباکدل سے، پاڈیر ناگاسینی سے سنیل شرما، ڈوڈا سے گجے سنگھ رانا، شری ماتا ویشنو دیوی سے روہت دوبے، آر ایس پورہ جموں جنوبی سے ڈاکٹر نریندر سنگھ رینا شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا