بی جے پی نے برف نہیں گرائی ہے :رویندر رینا

0
0

الیکشن کمیشن کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کو مؤخر کرنے کا فیصلہ لیا گیا
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہاکہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے اننت ناگ، راجوری پارلیمانی نشست پر الیکشن کو موخر کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے برف نہیں گرائی ہے۔ان باتوں کا اظہارموصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ، آزاد امیدواروں اور کئی دیگر علاقائی پارٹیوں نے خراب موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن سے استدعا کی تھی کہ اننت ناگ ، راجوری پارلیمانی نشست پر الیکشن کو موخر کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حالات کا جائزہ لینے کے بعد الیکشن کو موخر کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
رویندر رینا نے کہا :مغل شاہراہ بند ہے، پیر کی گلی سے لے کر سرنکوٹ تک تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے لہذا ایسے میں الیکشن کیسے ہوسکتے ہیں۔‘پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کی جانب سے بھاجپا پر الزامات عائد کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا :’بی جے پی نے برف نہیں گرائی ہے۔‘انہوں نے کہاکہ برف باری کی وجہ سے راستے بند پڑے ہوئے ہیں ، لینڈ سلائڈنگ ہو رہی ہے جس وجہ سے چناو مہم چلانا ناممکن ہو کررہ گیا اور اس سب صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی الیکشن کمیشن نے چناو موخر کرنے کا فیصلہ لیا جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔
کشمیر کی تین نشستوں سے امیدوار کھڑا نہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی وادی کشمیر میں سب سے مضبوط ترین سیاسی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے ہر گائوں میں بی جے پی کا تنظیمی نیٹ ورک ہے، ہزاروں کی تعداد میں ہمارے سرگرم ورکر ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں وادی میں ہماری ممبر شپ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر میں ہم خیال سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو حمایت دیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا