بی جے پی نے اپنی ریاستی الیکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی

0
0

پہلی سیٹوں پر کامیابی برقرار رکھنی ہے اور دوسری سیٹیں جیت کر تعداد میں اضافہ کرنا ہے:رویندر رینا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر نے اپنے صدر رویندر رینا کی قیادت میں منگل کو پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر میں اپنی ریاستی الیکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی۔اس میں کلسٹر انچارج لوک سبھا الیکشن ڈاکٹر نرمل سنگھ اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے تشکیل دیے گئے مختلف شعبہ جات کے انچارجوں اور شریک انچارجوں نے شرکت کی۔وہیںرویندر رینا نے میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات بی جے پی کے لیے ایک چیلنج ہیں کیونکہ پارٹی کو گزشتہ انتخابات میں پہلے سے جیتی گئی سیٹوں پر کامیابی برقرار رکھنی ہے اور دوسری سیٹیں جیت کر تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ کامیابی کے حصول کے لیے ہر محکمے کا کردار بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی بی جے پی قائدین کو زبردست اکثریت کے ساتھ بی جے پی کی انتخابی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے مزید وقت دینا ہوگا۔اس موقع پرڈاکٹر نرمل سنگھ نے ہر شعبیکے کام پر بات کی اور پارٹی لیڈروں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کو زیادہ مؤثر طریقے سے ادا کرنے کے لیے خود کو پوری طرح تیار کریں۔ انہوں نے پارٹی کے مختلف محکموں کے درمیان بہتر تال میل پر بھی توجہ مرکوز کی جو حال ہی میں تشکیل دیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا