بی جے پی مکانات منہدم کرکے غریبوں کو بے گھر کر رہی ہے: اے اے پی

0
0

نئی دہلی، 18 جولائی // عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے جمعرات کو کہا کہ دہلی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران اسمبلی اپنے زیر انتظام محکموں سے غریبوں کے مکانات تڑواکر انہیں بے گھر کر رہے ہیں۔

اے اے پی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے درگیش پاٹھک نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا، ‘گزشتہ 10 دنوں سے دہلی کے کئی علاقوں میں غریبوں کے مکانات توڑے جا رہے ہیں۔ یہ تخریب کاری دہلی کے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کے ماتحت محکموں کے ذریعہ کی جارہی ہے۔ کچھ دن پہلے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) نے جارحانہ انداز میں سول لائنز کے علاقے میں ہزاروں لوگوں کے مکانات کو مسمار کر دیا اور ڈی ڈی اے کے اہلکار اب بھی اس علاقے میں جا کر لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ابھی مزید مکانات توڑے جائیں گے۔ مرکزی حکومت کے محکمہ ریلوے نے برار اسکوائر میں ریلوے ٹریک کے قریب لوہا منڈی، بدھا نگر، اندر پوری میں ہزاروں کچی بستیوں کو 22 جولائی سے پہلے منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ ریلوے بھی بی جے پی کے تحت آتا ہے۔

مسٹر پاٹھک نے کہا، ‘بی جے پی ممبران پارلیمنٹ گیارہ سال سے دہلی پر حکومت کر رہے ہیں لیکن کوئی کام نہیں کیا اور اب دہلی کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ نئی دہلی کے رکن پارلیمنٹ بنسوری سوراج لاپتہ ہیں۔ ہزاروں لوگوں کے گھر ٹوٹ جائیں یا تباہ ہوں لیکن انہیں اپنی سیاست سے فرصت نہیں ملتی۔ چاندنی چوک کے رکن اسمبلی پروین کھنڈیلوال بھی لاپتہ ہیں، ان کا بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔ چاندنی چوک میں لوگوں کے گھر ٹوٹے ہوئے پانچ دن ہو گئے لیکن وہ کسی سے ملنے تک نہیں گئے۔

انہوں نے کہا کہ اے اے پی کا ماننا ہے کہ یہ انہدام مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ آزادی کے بعد سے لوگ یہاں سول لائنز میں رہ رہے ہیں۔ پاکستان سے آنے والے ہندو کنبوں کے لوگ وہاں مقیم ہیں۔ یہ لوگ 70-80 سال سے وہاں رہ رہے ہیں اور آج ان کے گھر توڑ دیئے گئے۔ یہ کارروائی کس کی ہدایت پر کی گئی؟

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا