بی جے پی مسلسل عوام کے لیے کام کررہی ہے: ڈاکٹر نرمل سنگھ

0
0

ڈاکٹر نرمل سنگھ اور دیگران نے عوامی شکایات سماعت کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈاکٹر نرمل سنگھ، سابق نائب وزیر اعلیٰنے بی جے پی کی نائب صدر انورادھا چاڑک اور سکریٹری اروند گپتا کے ساتھ بی جے پی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں عوامی شکایات سنیں۔وہیںلوگوں کی ایک بڑی تعداد، انفرادی طور پر اور ڈیپوٹیشن کی شکل میں، پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اپنے متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بی جے پی کے دفتر گئے۔ اس موقع پرمختلف ذاتی مسائل کے علاوہ پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، سڑکوں، گلیوں، نالوں وغیرہ سے متعلق دیگر اہم مسائل پیش کیے گئے۔وہیںڈاکٹر نرمل سنگھ نے تمام افراد اور وفود کی بات تحمل سے سنی اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ فوری طور پر ٹیلی فون پر معاملات اٹھائے اور دوسروں کے لیے خطوط بھی جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے بات کرتے ہوئے مسائل کے فوری ازالے پر زور دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہاکہ بھاجپا عوام کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا