بی جے پی عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کرتی ہے:پرینکا

0
0

کہامودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر چیز یومیہ مہنگی سے مہنگی تر ہوتی جارہی ہے
یواین آئی

رائے بریلی؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کو بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ موجود ہ حکومت عوام کے تئیں قطعی جوابدہ نہیں ہے اور یہ صرف عوام کو مذہب کے نام پر گمراہ کر کے ووٹ حاصل کرتی ہے۔بھائی و کانگریس امیدوار راہل گاندھی کی حمایت میں اونچاہار علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر چیز یومیہ مہنگی سے مہنگی تر ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے امیروں کا قرض معاف کیا ان کے وزراء کے بیٹوں نے کسانوں کو گاڑیوں سے کچل دیا۔اس حکومت نے کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے آئین کو تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں۔راہل گاندھی سچا، سادی اور ایماندار لیڈر ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ان کی فیملی کا رائے بریلی سے نسلوں کا ناطہ رہا ہے۔ اور یہاں سے منتخب ہونے والے کانگریس لیڈران عوام کے تئیں جواب دہ ہوتے تھے۔ اس موجودہ حکومت میں جوابدہی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ اور یہ لوگ عوام کو بس مذہب کے نام پر گمراہ کر کے ووٹ لیتے ہیں۔پرینکا نے امیٹھی ایم پی اسمرتی ایرانی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آج رسوئی گیس کی قیمت 1100 روپئے ہے جبکہ اس سے پہلے کانگریس حکومت میں گیس کی قیمت 400 روپئے تھی۔ اس وقت بی جے پی لیڈران گیس سلنڈر سر پر اٹھا کر سڑکوں پر اتر جاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج 70کروڑ لوگ بے روزگار ہیں۔ امیر اور غریبوں کے درمیان کھائی بڑھتی جارہی ہے۔ سڑکوں، بجلی اور پانی کی جیسی سہولیت میسر ہونی چاہئے ویسی نہیں ہے۔ ملک کے غریب لوگ جیسے کہ عام لوگ، نوجوان اور کسانوں کافی غصے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے ایک وزیر کے بیٹے نے کسانوں پر اپنی گاڑی چلائی جس میں کچھ کسانوں کی موت ہو گئی۔ آج مودی حکومت سرمایہ داروں کے قرض معاف کر دیتی ہے لیکن غریبوں اور کسانوں کے قرض معاف نہیں کرتی۔
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ پی ایم نریندر مودی کی بڑے سرمایہ داروں کے ساتھ ملی بھگت ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کی بندرگاہیں، ہوائی اڈے اور کانیں بڑے سرمایہ داروں کو دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے ناقص ویکسین بنانے والی کمپنی سے 52 کروڑ روپے کا عطیہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آج کھیتوں میں آوارہ جانور چر رہے ہیں۔ جب چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت کو اسی طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے گائے کے شیڈ بنائے اور خواتین کے گروپوں کو گائے کے شیڈ سے جوڑ دیا، جس کی وجہ سے خواتین کو معاشی فائدہ ہوا اور گائے کا دودھ اور دہی بیچ کر ترقی کی۔
پرینکا نے کہا کہ حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو مسائل حل ہو جاتے ہیں لیکن مودی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے۔ "یہ حکومت ریزرویشن کو تبدیل کرنے کی بات کر رہی ہے اور آج ملک کا مستقبل اسی الیکشن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انڈیا اتحاد کی حکومت اقتدار میں آئے گی تو کسانوں، خواتین اور نوجوانوں کے لیے بہت سی اسکیمیں لائی جائیں گی۔ کم از کم سہاراقیمت، نوکری کا حق، پیپر لیک کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا