اگر قاتلوں کو پھانسی نہیں دی گئی توریاست گیر احتجاج ہوگا
اجمل ملک
رام بن //یوتھ ونگ نیشنل پنتھرس پارٹی کے ضلع صدر رام بن افتیاز احمد سوہل نے ایک پریس بیان میں کہا کہ بھاجپا ریاست میں فرقہ پرستی کو ہوا دے رہی ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ جس طرح بھاجپا کے دووزیروں نے کٹھوعہ میں بلاتکاریوں اور قاتلوں کے حق میں ہندو ایکتا منچ کی ریلی میں شمولیت کر کے تقریریں کیں اس سے ہی لگتا ہے کہ بی جے پی ریاست میں فرقہ پر ستی کو بڑھا وا دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب وزیر جنگلات لعل سنگھ سے سوال کیا کہ آپ ہندو ایکتا منچ میں بلاتکاریوں کو بچانے کے لئے کیوں گئے تو انہوں نے کہاکہ ہمیں ریاستی صدر نے بھیجا تھا ۔افتیاز احمد سوہل نے بتا یا کہ بھاجپا کے ریاستی صدر کو ریاستی عوام سے معافی مانگنی چاہئے اور صدارت کے عہدہ سے استعفیٰ دینا چاہئے کیونکہ بی جے پی اب وہ بھا جپا نہیں رہی اب یہ پارٹی فرقہ وارانہ فسادات کر انے میں پیش پیش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لعل سنگھ نے گزشتہ رو ز ریلی نکالی کر ریاستی حکومت اورعوام کو چیلنج کیا، اسے یہ ہی لگتا ہے کہ اب وہ فرقہ وارانہ فسادات کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ وہیں افتیاز نے بتا یا کہ جس طرح بھارت کے وزیراعظم ہمیشہ یہ نعرہ دےتا رہتا ہے کہ بیٹی بچاﺅ اور بیٹی پڑھا ﺅ کیا یہی وہ نعرے ہیں جس طرح 8سال کی معصوم بچی تھی جب بھاجپا کے وزیر اورایم ایل اے خود ریپ میں ملوث ہوں تو بیٹی بچاﺅ اور بیٹی پڑھاﺅ کا نعرہ پھر کیا ہے ؟انہوں نے کہاکہ اُتر پردیش میں بھی ممبر
اسمبلی کلدیپ سنگھ پر کاروائی کر نی چاہئے لیکن بھا جپا ایسا نہیں کرے گی کیونکہ بھاجپانہیں چاہتی کہ ملک کی عوام امن اور شانتی کے ساتھ زندگی بسر کریں ۔ صرف اس پارٹی کا مقصد ہے پھوٹ ڈالوں اور حکومت کرو۔انہوں نے کہا اس وقت دیش میں ایمرجنسی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں اس لئے لعل سنگھ اور چندر پرکاش گنگا کو بھی چاہئے کہ وہ عوام سے معافی مانگیں ۔وہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو انصاف دلانے کی کوئی فکر نہیں ہے صرف محبوبہ کرسی کے ساتھ لپٹی رہنا چاہتی ہے ۔