پارٹی کارکنان نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ صفائی کو فروغ دینے اور سماج کی فلاح و بہبود کے احساس کو فروغ دینے کی ایک عمدہ پہل میں، بھارتیہ جنتا پارٹی راجوری اکائی نے دو معروف مندروں گرو روی داس مندر اور تاریخی کالی ماتا مندر میں صفاہی مہم چلائی اس تقریب کی قیادت راجوری کے ضلع صدر دنیش شرما نے کی تقریب میں دیگر معزز قائدین بھی موجود تھے۔دن کا آغاز گرو روی داس مندر اور کالی ماتا مندر سے آشیرواد حاصل کرنے کے ساتھ کرتے ہوئے دنیش شرما نے روحانی اور سماجی ترقی کے ایک لازمی حصہ کے طور پر صفائی کی اہمیت پر زور دیا قائدین نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان مقدس مقامات کے تقدس کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس مہم کے دوران شرما نے عوام پر زور دیا کہ وہ سنت گرو روی داس کی تعلیمات کو اپنائیں اور ہماری مشترکہ انسانیت کو تسلیم کرتے ہوئے سب کے ساتھ یکساں سلوک کرنے کے اصول پر زور دیا انہوں نے اپنے اردگرد کو صاف ستھرا رکھنے میں اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس طرح کے سماج سے چلنے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔بی جے پی راجوری اکائی اس صفاہی مہم کو کامیاب بنانے میں ان کی فعال شمولیت کے لیے مندر کے حکام رضاکاروں اور مقامی سماج کا شکریہ ادا کرتا ہے پارٹی شہری ذمہ داری کو فروغ دینے اور سب کے لیے ایک صاف ستھرا صحت مند ماحول کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے اس موقعہ پر بھارت بھوشن وید، اتم پرکاش گپتا، کپل سریال، سبھاش شرما، آصف کٹاریہ، سنجے شرما، سرپنچ جگدیش راج، امیت شرما ، سنی سرپنچ، اور نائب سرپنچ شمشیر سنگھ شامل تھے۔