کیتھل، // ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں ہر طبقے کے لوگوں کی شمولیت سے یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی بن گئی ہے۔
کپل کمل کے دفتر میں بی جے پی کی رکنیت سازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 1984 میں صرف دو ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ اپنی تشکیل کے بعد سے آج بی جے پی ملک میں سب سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز والی پارٹی ہے۔
انہوں نے کہا، "بی جے پی کی 17 ریاستوں میں حکومت ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے۔”