بی جے پی حکومت کے 9 سال مکمل ہونے پر بی جے پی قیادت اننت ناگ نے جی ایم سی اننت ناگ کا دورہ کیا

0
0

شاہ ہلال
اننت ناگ ؍؍ مرکز میں بی جے پی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر، بی جے پی جموں کشمیر مختلف ہیڈکوارٹرس پر ان 9برسوں کا جشن منا رہی ہے اور مختلف میگا اداروں کا دورہ کر رہی ہے جنہیں بی جے پی حکومت نے عوامی فائدے کے لیے شروع کھولا ہیں۔ بی جے پی اننت ناگ کی قیادت نے جمعرات کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران لیڈران نے کالج کے پرنسپل، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ کے علاوہ طلباء و مریضوں سے دریافت کیا کہ آیا بی جے پی حکومت نے ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے مکمل تعاون کیا ہے۔اس موقعہ پر بی جے پی قیادت کو بتایا گیا کہ ان سالوں کے دوران بہت سی چیزیں ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی ہیں اور لوگوں کو صحت اور دیگر شعبوں میں متعدد فوائد مل رہے ہیں۔ نچلی سطح پر عام لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ وفد کی قیادت بی جے پی کے نائب صدر اننت ناگ پنکا ملک کر رہے تھے جبکہ انکے ہمراہ نیشنل کونسل ممبر ایف سی آئی، رفیق احمد وانی، جنوبی کشمیر کے انچارج ویر صراف، ضلع صدر اننت ناگ نظیر احمد گنائی، ایس ٹی مورچہ کے صدرچودھری روشن حسین کے علاوہ بی جے پی نائب صدر اننت ناگ لطیف احمد خان اور دیگر لیڈران کاریکرتاس بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا