کہااسمارٹ میٹرز، پراپرٹی ٹیکس اور مہنگائی سے راحت حاصل کرنے کے لیے آئندہ انتخابات میں کانگریس کا ساتھ دیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ مرکز میں برسراقتدار حکومت نے بڑے بڑے دعوے کرنے میں مہارت حاصل کر لی ہے لیکن زمینی طور پر اس کی کارکردگی مایوس کن ہے اور لوگوں کو ہر لحاظ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ شہری صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، روزگار، سیاحت، کاروبار سب تباہی سے گزر رہے ہیں۔ یہ بات جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر ہری سنگھ چِب نے جموں شمالی اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 59 میں پارٹی کارکنوں کی میٹنگ سیتبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔وہیںہری سنگھ چب نے کہا کہ ملک کے عوام نے بی جے پی کو اقتدار میں ووٹ دے کر بہت بڑی غلطی کی ہے اور وقت کی ضرورت ہے کہ اسے جلد از جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے اور کانگریس کی حکومت قائم کی جائے تاکہ ملک میں اچھی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بڑے کھوکھلے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتی جیسے کالا دھن واپس لانا، بدعنوانی کا خاتمہ، چین اور پاکستان کو سبق سکھانا وغیرہ۔جے کے پی سی سی کے نائب صدر نے پارٹی کیڈر سے کہا کہ وہ متحد رہیں اور بی جے پی حکومت کی بے سمت پالیسیوں کے تعلق سے عوام میں معلومات پھیلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے برعکس، کانگریس کی آئینی اداروں کی توہین کیے بغیر زبردست ترقی کرنے کی تاریخ ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر نے پارٹی کیڈر سے اپیل کی کہ وہ ریاست بھر میں پارٹی کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کریں۔ اس موقع پریوتھ کانگریس لیڈر اْدھے چِب نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بی جے پی قیادت کی طرف سے کئے گئے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کے عوام بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نبردآزما ہیں اور نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔