بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے: وبودھ

0
0

آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد تبدیلی لانے والی اصلاحات کی تعریف کی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری وبود ھ گپتا نے آج ریاسی میں بی جے پی کے سینئر لیڈروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی تنسیخ نے تبدیلی کی اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس نے بنیادی ڈھانچے، سیاحت پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ میں حالیہ ترقی کو متعدد دیگر ریاستوں کے لیے مثالی نمونے کے طور پر سراہا، جس نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وبودھ نے جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی، جس میں متعدد شاہراہوں، سرکلر سڑکوں اور سرنگوں کی تعمیر، آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم سی جیسے باوقار قومی تعلیمی اداروں کا قیام، جامع انفراسٹرکچر کی ترقی، سب کے لیے مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے عزم پر روشنی ڈالی۔وہیں وبودھ نے زور دے کر کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ترقیاتی عمل کو روکنے کی اپوزیشن کی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا