لازوال ڈیسک
جموں؍؍2024 کے عام انتخابات سے پہلے، جموں اور کشمیر بی جے پی مہیلا مورچہ (بی جے پی ایم ایم) نے مئی کے مہینے میں جموں وکشمیرمیں ’کمل مترا‘ پروگرام شروع کیا تھا اوراب اس کے تسلسل میں ہر ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں اتوار کو بی جے پی ہیڈ کوارٹر جموں میں مہیلا مورچہ کے نیشنل میڈیا سکریٹری اور انچارج ‘کمل مترا’ پروگرام نیتو ڈباس نے ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا اور تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرنیتو ڈباس نے کہا کہ خواتین پر مبنی اسکیموں پر ایک روزہ ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپ مختلف خواتین کے لیے ہے تاکہ وہ انہیں مودی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی خواتین کے لیے اسکیموں کے بارے میں آگاہ کریں اور یہ کہ وہ خواتین تک کیسے پہنچ سکتی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے عام شہریوں کو جوڑنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے ذریعے خواتین رضاکار مقامی لوگوں کو مرکزی حکومت کی ان اسکیموں کے مقاصد کو سمجھنے میں مدد کریں گی اور وہ اسکیموں کے لیے درخواست دینے کے تمام عمل کے ساتھ شناخت شدہ مستفیدین کی بھی مدد کریں گی۔