شاہ ہلال
اننت ناگ ؍؍ بی جے پی اننت ناگ ویسٹ نے معروف لیڈر اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر گڈ گورننس دن منایا۔سیہ پربھاری کشمیر صوبہ محمد رفیق وانی پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ پروگرام میں کئی دیگر سینئر لیڈران جن میں جنرل سکریٹری اننت ناگ محمد مقبول گنائی ، ضلع نائب صدر اننت ناگ پنکا ملک، حلقہ انتخاب اننت ناگ ویسٹ جنرل سکریٹری گلزار احمد ڈار، نائب صدر پیر ارشد حسین اور کاریکرتاس بھی موجود تھے۔ عظیم رہنما شری اٹل بہاری واجپائی کے لیے دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر رفیق وانی نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی ایک ہندوستانی سیاست دان تھے جنہوں نے دو مرتبہ ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، پہلے 16 مئی سے 1 جون 1996 تک اور پھر 19 مارچ 1998 سے 22 مئی 2004 تک۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن واجپائی تھے اور دسویں وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وہ ایک نامور شاعر اور ادیب بھی تھے۔ سیہ پربھاری کشمیر صوبہ محمد رفیق وانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عظیم رہنما اور قوم کے تئیں ان کی خدمات کی تعریف کی۔اس موقعہ پر مذکورہ قائد کے لیے نعرے لگائے گئے اور قوم کی تعمیر کے لیے ان کی عظیم خدمات کو یاد کیا گیا۔