بی جی تا بلنوئی سڑک کی بلیک ٹاپنگ کو لے کر عوام منکوٹ کا وفد ہوا نائب تحصیلدار منکوٹ ملاقی

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍بی جی تا بلنوئی سڑک کی بلیک ٹاپنگ کو لیکر راجہ معین افتاب خان اور دیگر کی قیادت میں وفد نے نائب تحصیلدار منکوٹ سے ہوئے ملاقی۔ وہیں انہوں نے بی جی سے بلنوئی تک کی سڑک کی بلیک ٹاپنگ کے معاملے کو نائب تحصیلدار منکوٹ کے زیر غور لایا۔ کہاکہ کسی طرح انہوں نے صرف بی جی سے منکوٹ بائی باس تک ہی بلیک ٹاپنگ کا کہہ رہے ہیں اور بلنوئی کی طرف 3 کلومیٹر کا فاصلہ چھوڑ دیا. آنہوں کہاکہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر غور کریں اور اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائیں کیونکہ یہ گزشتہ 5 دہائیوں سے بڑا مسئلہ ہے. اگر ہمارا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو ہمیں مجبورا انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنا پڑے گا۔ عوام کے عام مقصد کے خلاف احتجاج کرنا ہمارا حق ہے. وہیں انہوں نے کہاکہ اس معاملے پر غور کیا جائے اور اسے فوری حل کیا جائے تاکہ بلنوئی تک بلیک ٹاپ ہو سکے عوام کی مشکلات ختم ہو سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا