اگر محکمہ دھیان نہیں دے رہا تو سڑک کسی اور محکمہ کے سپرد کی جائے:عوام
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ گریف کے اعلی افیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے بھمبر گلی تا مینڈھر اور اوچھاد جانے والی سڑک کی حالت نہائت ہی خستہ ہو گئی ہے اور محکمہ سڑک کی طرف دھیان نہیں دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑک کے بیچ بڑے بڑے کھڈے پڑ گئے ہیں اور محکمہ کے ملازمین نے سڑک کو تباہ کر دیا ہے کیونکہ یہ ایسی سڑک ہے جس پر ہزاروں لوگ دن کو سفر کرتے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں چلائی جاتی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی کئی بار محکمہ کے اعلی ملازمین سے شکائت کی گئی کہ سڑک کی حالت کو بہتر بنائی اجائے لیکن متعلقہ محکمہ سڑک کی طرف دھیان نہیں دے رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بھمبر گلی سے لے کر اوچھاد تک اگر دیکھا جائے تو بیچ میں کہیں کہیں ان کے مزدور کھڑے ضرور ہوتے ہیں لیکن سڑک پر کوئی بھی آدمی کام کرتے نظر نہیں آتا ہے۔علاقہ کے لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ اگر محکمہ گریف کے اعلی ملازمین سڑک کی طرف دھیان نہیں دیتے ہیں تو پھر یہ سڑک کسی اور محکمہ کے سپرد کی جائے تاکہ سڑک کی حالت بہتر ہو سکے۔ اور لوگ آرام سے سفر کر سکیں ورنہ گاڑیوں کا چلنا اس سڑک پر مشکل ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہی ایک واحد سڑک ہے جو بی جی سے گزر کر براستہ مینڈھر پونچھ تک جاتی ہے لیکن متعلقہ محکمہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔انھوں نے متعلقہ محکمہ کے افیسران سے اپیل کی کہ سڑک کی حالت کو بہتر بنایا جائے ورنہ ہم احتجاج کریں گے۔