حلف برداری کی تقریب میں یونیورسٹی کے طلباء فیکلٹی اور عملہ نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
راجوری//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے 14 واں قومی ووٹرز ڈے حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ منایا۔واضح رہے اس سال ووٹرز ڈے کا تھیم "ووٹ ڈالنے جیسا کچھ نہیں، میں یقینی طور پر ووٹ دیتا ہوں ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی کے این ایس ایس یونٹ نے تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا جس میں یونیورسٹی کے طلبائ، فیکلٹی اور عملہ نے شرکت کی۔اس موقع پر طلباء کو قومی ووٹر ڈے منانے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ وہیں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے 14ویں قومی ووٹر ڈے کے موقع پر یونیورسٹی کے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں ملک کی ترقی کے لیے ووٹ کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر اکبر نے کہا کہ نیشنل ووٹرز ڈے ہر سال 25 جنوری کو ملک بھر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے یوم تاسیس یعنی 25 جنوری کو منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی ووٹرز ڈے منانے کا بنیادی مقصد شہریوں میں انتخابی بیداری پیدا کرنا ہے۔