نئی دہلی،// بی ایل ایس انٹرنیشنل سروسز لمیٹڈ (بی ایل ایس) نے ترکی کی کمپنی ڈینس مان لیکا وی ہتمیت ڈِس ٹیکاریٹ اینونم سرکیتی (آئی ڈی اےٹا)کی تحویل کے لیے اپنی مکمل ملکیت والی اکائی بی ایل ایس انٹرنیشنل ایف زیڈ ای، یو اے آئی کے توسط سے حصص خریداری کا ایک معاہدہ کیا ہے کمپنی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ حصص کی یہ تحویل 5 کروڑیورو (450 کروڑ روپے) کی انٹرپرائز قیمت پرکی گئی ہے، جس کی ادائیگی مرحلہ وار طریقے سے کی جائے گی۔آئی دیٹاترکی میں مقیم ایک کمپنی ہے، جو ویزا اور قونصلر خدمات میں مہارت رکھتی ہے اور یہ خصوصیت اسے بی ایل ایس کے بڑھتے ہوئے پورٹ فولیو میں ایک اسٹریٹجک اضافہ کرتی ہے۔
کمپنی کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر شیکھر اگروال نے کہاکہ ہم آئی ڈیٹااور اس کی ذیلی کمپنیوں کی تحویل کا اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، جو بی ایل ایس انٹرنیشنل کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ یہ اسٹریٹجک پہل حکومتوں اور شہریوں کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی خدمات میں عالمی قائدبننے کے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔ یہ تحویلنہ صرف ہماری آپریشنل موجودگی کو بڑھاتی ہے بلکہ حکومتوں کے ساتھ دیرپا تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہماری لگن کو بھی استحکام بخشتی ہے۔ہم اس لین دین کی تکمیل کے منتظر ہیں، جو دنیا بھر کی حکومتوں کے اہم کاموں میں معاونت کے ساتھ ساتھ اعتماد، شفافیت اور کارکردگی کی ہماری بنیادی اقدار کو مزید مضبوط کرے گا۔
ترکی میں مقیم آئی ڈیٹا (iData) مختلف حکومتوں کو ویزا درخواست اور قونصلر خدمات فراہم کرتی ہے۔ کمپنی اس وقت 15 سے زیادہ ممالک میں 37 سے زیادہ ویزا اپلی کیشن سینٹرز (وی اے سیز) چلا رہی ہے، جو جرمنی، اٹلی اور جمہوریہ چیک کے سفارتی مشنوں کی خدمات فراہم کر تی ہے۔آ ئی ڈیٹا 2006 سے اطالوی سفارتی مشنوںاور 2012 سے بعض جغرافیائی علاقوں میں جرمنیسرکار کے لیے ویزا اور قونصلر خدمات فراہم کر رہی ہے۔سال 2022آئی ڈیٹا کی مجموعی آمدنی 1.99 کروڑ یورو ( 180 کروڑ روپے) تھی۔
خیال رہے کہ بی ایل ایس انٹرنیشنل سروسز لمیٹڈ (BLS)حکومتوں اور شہریوں کے لیے ایک قابل اعتماد عالمی ٹیکنالوجی سے چلنے والی سروسز پارٹنر ہے، جو 2005 سے خوردہ خدمات ویزا، پاسپورٹ، قونصلر، سٹیزن، ای گورننس، تصدیق، بائیو میٹرک، ای ویزا اور کے شعبہ میں بینچ مارکس قائم کرنے کے لیے مشہورہے۔