سری نگر، // بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) (مغربی کمان) کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل وائی بی کھورانیہ نے سرحدی ضلع کپوارہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کی کارکرگیوں کی سراہنا کی۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وائی بی کھورانیہ نے سرحدی ضلع کپوارہ کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ موصوف سپیشل ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان چلینجنگ صورتحال میں ان کی بہترین کارکردگیوں کے مظاہرے کی سراہنا کی۔