بی ایس ایف نے دو پاکستانی شہریوں کو پاک رینجرز کے حوالے کر دیا

0
0

یواین آئی

جالندھر؍؍پنجاب کے ضلع گورداسپور میں غیر دانستہ طور پر ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے دو پاکستانی شہریوں کو پاک رینجرز کے حوالے کر دیا گیا۔بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ منگل کو صبح تقریباً 10 بجے ڈیوٹی پر مامور بی ایس ایف جوانوں نے گورداسپور کے سرحدی گاؤں گھنیاکا بیٹ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب 2 افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی، جن کی بعد میں پاکستانی شہری ہونے کی شناخت ہوئی۔ آئی بی کراس کر کے وہ ہندوستانی حدود میں داخل ہوئے اور سرحدی باڑ کی طرف آنا شروع ہو ئے۔
بی ایس ایف کے جوانوں نے فوراً انہیں للکارا اور بعد میں رات 10:10 بجے کے قریب دونوں کو پکڑ لیا۔ جب پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ دونوں آئی بی کی صف بندی سے واقف نہیں تھے اور غیر دانستہ طور پر ہندوستانی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ ان کے پاس سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔بی ایس ایف حکام نے پاک رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ میں پاکستانی شہریوں کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا۔ بی ایس ایف نے منگل کی شام دونوں پاکستانی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان رینجرز کے حوالے کر دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا