بیک ٹو ویلج سرپنچوں و پنچوں کو بدنام کرنے کا سرکاری طریقہ۔ شاہپوری

0
0
تنویر پونچھی
پونچھ// "آؤ چلیں گاؤں کی اور” یا بیک ٹو ویلج پروگرام جس کی سرکاری سطح پر اعلیٰ درجے کی تشہیر ہو رہی ہے مگر دیہی علاقوں کے ترجمان اور عوام کی طرف سے چنے گے نمائیندے خواہ وہ پنچ ہوں یا سرپنچ بے حد ناراض ہیں اور ان کی ناراضگی بنتی بھی ہے کیونکہ ابھی بیک ٹو ویلج کے پہلے مرحلے کے کام شروع ہی نہیں ہوۓ تو دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ان باتوں کا اظہار پونچھ کے مشہور سماجی کارکن عبدل رشید شاہپوری نے کیا انہوں نے کہا کہ ایک ٹو ویلج پنچوں و سرپنچوں کو عوام کی نظروں میں گرانے کا بہترین سرکاری ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ سکیم بھی عوام کو نہیں بلکہ افسران و ملازمین کو ہی فائیدہ پہنچانے کے لیے شروع کی گئی ہے کیونکہ اس سے ملازمین کے ٹی اے ڈی اے میں ہی اضافہ ہو گا نہ کہ عوام کو۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو وہ سکیمیں چلانی چاہیے جو عوامی مفاد میں ہوں ناکہ وہ جن سے عوام کا پیسہ اور وقت دونوں برباد ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا