۔روہت کنسل کی افسران کو تاکیدتمام کوششوں کو کامیابی کا جامہ پہنائیں
جموں/ 22 ؍نومبر 2019 ئ منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے آج تمام انتظامی سیکرٹریوں اور محکموں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ ’بیک ٹووِلیج‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لئے آپسی تال میل کے ساتھ کامیاب بنائیں۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں منعقد کئے گئے افسروں کے لئے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ روہت کنسل نے ہر متعلقہ محکمہ پر زو ردیا کہ وہ اِ س سرکاری قدم میں اپنا اہم رول ادا کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو چاہیئے کہ وہ اپنی حصولیابیوں کو مناسب طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو بھیجیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے افسران سے تاکید کی کہ وہ ہر ایک سیکٹر میں حاصل کی گئی حصولیابی کو اُجاگر کریں۔اُنہوں نے کہاکہ اِس پروگرام سے متعلق مرحلہ اوّل کے دوران مکمل اور نامکمل کاموں کا از سر نو جائزہ لیں اور اُن میں حائل رُکاوٹوں کو دُور کرنے کے اقدامات کریں۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں کے ساتھ صلاح مشور ہ کر کے لوگوں کو باقی ماندہ کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی تفصیلات دیں۔ روہت کنسل نے تمام بہبودی کی سکیموں بالخصوص مرکزی معاونت والی سکیموں سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی۔اُنہوں نے کہا کہ B2V2 کے چار مدوںاور پروگرام کے دوران کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ اس سے قبل دیہی ترقی و پنچایت راج کی سیکرٹری شیتل نندا نے B2Vپروگرام سے متعلق ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔اِس موقعہ پر افسروں کو ایک رِپورٹ کارڈ تیا رکرنے کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اُنہوں نے افسروں کو گرام سبھا میں شرکت کرنے اور ہر ایک گائوں کی گرام پنچایت ڈیولپمنٹ پلان کی تشہیر کرنے پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے افسروں سے مزید کہا کہ وہ اپنے دورے کے دوران مقامی اداروں جن میں سکول ، ہسپتال ، آنگن واڑی مراکز شامل ہیں کا معائینہ کریں اور موجودہ مالی سال کے دوران گائوں میں ہاتھ میں لئے گئے کاموں کا جائزہ لیا۔ اِس موقعہ پر متعلقہ افسروں کو رہنما خطوط سے متعلق ایک کتابچہ بھی فراہم کیا گیا۔