’بیک ٹو وِلیج ‘کے پانچویں مرحلے کا پروگرام

0
0

چیف سیکرٹری نے فلورنا گبانی کا دورہ کیا ، آن لائن خدمات اور جن بھاگیداری پورٹل پر زور دیا
جموں؍؍چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج بلاک مڑھ میں پنچایت فلورا ناگبانی کا دورہ کیا اور ’ بیک ٹو وِلیج کے پانچویں مرحلے کا پروگرام کے تحت منعقدہ ایک عوامی پروگرام میں مقامی لوگوں اور پی آر آئی نمائندوں کے ساتھ بات چیت چیت کی۔ چیف سیکرٹری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے آن لائن خدمات کی اہمیت اور شفافیت پر روشنی ڈالی اور سب کو جن بھاگیداری پورٹل پر سرکاری کاموں کا جائزہ لینے کی ترغیب دی۔ اُنہوں نے کہا کہ اِن دنوں کاغذی درخواستوں اور دستاویزات کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے اور پرابھاری آفیسر کو عوام کو سرکاری آن لائن خدمات کے بارے میں آگاہ کرنا چاہئے۔اُنہوںنے کہا کہ تمام سرکاری کام آن لائن ظاہر ہوتے ہیں اور اَب کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے ۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ نظام سے عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور عوام کاموں کی صورتحال کے بارے میں سوال کرسکتے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ نہ کرنے پر 55 افسران کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرارون کمار مہتا نے عوام سے آن لائن خدمات اور جن بھاگداری پورٹل کے بارے میں اُن کے تجربے اور علم کے بارے میں پوچھا۔ اُنہوں نے مقررہ وقت میں نمٹانے کی اہمیت پر زور دیا اور سرکاری فلاحی سرگرمیوں اور سکیموں کی فراہمی ، کے سی سی ، سوشل ویلفیئر پنشن، سکولوں کے کام وغیرہ کے بارے میں بھی پوچھا۔چیئر مین ڈی ڈی سی بھارت بھوشن نے کہا کہ جنوری 2021 سے قائم تین سطحی نظام نے مثبت تبدیلی لائی ہے اور پی آر آئی نمائندوں کو اختیارات دی ہیں۔اُنہوں نے جموںضلع پنچایتوں کے لئے فنڈز اور الاٹمنٹ کو معقول بنانے پر زور دیا۔چیئرمین ڈی ڈی سی نے کہا کہ بیک ٹو وِلیج عوامی شرکت سے مرکزی حکومت کی سکیموں کو بہتر بنانے میں حکومت کی مدد کر رہا ہے اور وزیٹنگ اَفسران کا کردار بہت اہم ہے۔ اُنہوں نے عوامی نمائندوں کی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ صرف حقیقی اور مؤثر مطالبات اُٹھائیں۔سرپنچ وندنا کماری نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتاکو مقامی ترقیاتی سرگرمیوں اور پنچایت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے عوام کے چند ارکان سے بھی اِستفساری گفتگو کی، ان کی شکایات سنیں اور ان کے ازالے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر سچن کما رواشیا ، ایس ایس پی جموں ڈاکٹر وِنود کمار ،ڈی ڈی سی ممبر سریندر کمار موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا