بیک ٹو وِلیج‘ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا چوتھا دِن

0
0

جموں کے مختلف اَضلاع میں نامزد اَفسروں نے اپنے اپنے علاقوں کا دورہ کر کے ترقیاتی ضروریات کا جائزہ لیا

جموں/ جموں صوبے میں آج ’بی ٹی وی 2‘ کے چوتھے دِن بھی دیہی عوام نے بڑھ چڑھ کر سرگرمیاں میں حصہ لیا اور متعلقہ افسروں نے اپنے اپنے پنچایتی حلقوں کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ راجوری ۔ راجوری ضلع ڈی سی محمد اعجاز اسد نے پروگرام کے تحت منعقدہ ایک تقریب کے دوران مستحق بچوں کے والدین میں 64,500روپے مالیت کے چیک تقسیم کئے۔ یہ وظائف لیور محکمہ راجوری کی طرف سے جے کے بلڈنگ اینڈ ادر کنسٹرکشن بورڈ کے تحت تقسیم کئے جاتے ہیں تاکہ ان کے بچے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرسکیں۔ ترقیاتی کمشنر نے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آکر سرکاری سکیموں سے استفادہ کرسکیں۔اسسٹنٹ لیبر کمیشن راجوری انگریز سنگھ نے اس موقعہ پر لیبر محکمہ کی سکیموں کو اُجاگر کرتے ہوئے مستحقین میں 48لیبر کارڈ تقسیم کئے۔ ڈی سی راجوری نے کئی مقامات پر سکول بچوں میں سکولی بیگ تقسیم کئے۔ ضلع میں پروگرام کے دوسرے مرحلے کے دوران نامز افسروں نے 100پنچایت حلقوں کے ترقیاتی عمل کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے متعلقہ ورکروں اور سرکاری افسروں کے ہمراہ لوگوں کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں حکومت کی طرف سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کے بارے میں جانکاری دی۔ نامزد افسروں نے پی آر آئی ممبران ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ، معزز شہریوں ، سماجی ورکروں و دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ملاقات کی اور علاقے کی سڑکوں کی حالت ، طبی خدمات کی فراہمی ، صحت و صفائی ، پینے کے پانی کی سہولیا ت کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔لوگوں نے پروگرام میں گرمجوشی کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے علاقے کے مسائل کے بارے میں افسران کو آگاہی دی۔ ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں ویر جی ہانگلو ( نامزد آفیسر) نے پروگرام کے دوران چاولہ حلقے میں پُل جبکہ پی ایم اے وائی سکیم کے تحت تعمیر کئے گئے 12مکانات کا افتتاح کیا گیا۔

 

سانبہ ۔ سانبہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر روہت کھجوریہ نے آج افسروں کے ہمراہ کئی پنچایت حلقوں کا دورہ کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ حکمرانی کا عمل لوگوں کی دہلیز تک پہنچایا جاسکے  اور لوگوں کے مسائل کے بارے میں برسر موقعہ جانکاری حاصل کی جاسکے۔ اس موقعہ پر لوگوں نے بجلی ، پانی ، سڑکوں، صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں کی ترقیاتی ضروریات کو افسروں کے سامنے رکھا۔  ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ لوگوں کی راحت رسانی کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2020جون تک سانبہ ضلع کے تمام گھروں تک جل جیون مشن کے تحت صاف پانی پہنچایا جائے گا ۔انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی تال میل کے ساتھ کام کر کے لوگوں کے مسائل حل کریں۔ پونچھ۔ بی ٹی وی 2کے چوتھے دِن آج مختلف پنچایتوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا گیا اور سوچھ بھارت مہم کے پیغام کو عام کیا گیا۔لور لوران پنچایت میں سوچھ بھارت سے متعلق ایک کلچرل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ اس دوران تکنیکی تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری نیرج کمار اور ڈی سی پونچھ نے سوچھ بھارت مشن کے پیغام کو پڑھا۔ ارائی حویلی میں ڈی سی پونچھ نے بی ٹی وی 2پروگرام میں شرکت کی جہاں دورہ کرنے والے افسروں نے سرپنچوں اور عام لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔  ڈوڈہ ۔ بیک ٹو وِلیج پروگرام کے دوسرے مرحلے چوتھے دِن آج ڈوڈہ ضلع میں بھی کافی سرگرمیاں دیکھنے کو ملی ۔ ڈی سی ڈوڈہ ڈاکٹرساگر ڈی ڈائیفوڈ اس پورے پروگرام پر نظر گزر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ اب تک دو مرحلوں میں یہ پروگرام 161پنچایتوں میں عملایا گیا جبکہ آخری مرحلے میں 76پنچایتی حلقوں کو اِس دائرے میں لایا جائے گا۔  اُنہوں نے کہا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ زمینی سطح پر جمہوری عمل کو مستحکم کیا جاسکے اور لوگوں کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاسکے ۔ علاوہ ازیں ضلع کے مختلف پنچایتی حلقوں میں کئی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور کئی ایک کا افتتاح بھی کیا گیا۔ بھدرواہ بلاک میں بھی اسی طرح کی سرگرمیاں دیکھنے کو ملی ۔

ڈائریکٹر ایگریکلچر جموں نے کئی مقاما ت پر گرام سبھائوں کا انعقاد کیا جبکہ کسان میلے کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں کسانوں کو زراعت کے جدید طور طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔اس موقعہ پر حکومتی اقدامات کو بھی اُجاگر کیا گیا۔ کٹھوعہ ۔ بی ٹو وی 1کے دوران لئے گئے فیصلوں کے مطابق درج کی گئی حصولیابیوں کا جائزہ لینے کے دوران نامز افسروں نے ضلع کے 9بلاکوں سے تعلق رکھنے والے 137پنچایتوں جن میں سرحدی سب ڈویژن ہیرا نگر بھی شامل ہیں میں پنچوں ، سرپنچوں دیگر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر او پی بھگت نے ایم ڈی جے کے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن بھوانی رکوال اور اے سی ڈی سکھ پال سنگھ کے ہمراہ بھید بلورپنچایت کا دورہ کیا اور آئین یکا پریمبل پڑھ کر سنایا۔اُنہوں نے پنچایت میں جاری ترقیاتی کاموںکا جائزہ لیا اور افسران پر زور دیا کہ وہ کام کے معیار کو قائم رکھتے ہوئے اُنہیں مقررہ اوقات کے اندر مکمل کرنے کے اقدامات کریں۔ جے کے ایگرو انڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اس موقعہ پر دیہی آبادی کے لئے ایک نمائش کا اہتمام کیا جس میں کھیتی باڈی کے آلات کشاورزی کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ رام بن ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن ناظم ضیاء خان نے آج بیک ٹو ولیج کے دوسرے مرحلے کے دوران کئی پنچایتوں جن میں فام روٹ ، بندھن ، دھرم اور سنگلدان پنچایتیں شامل ہیں کا دورہ کیا اور لوگوں کی بڑی تعداد کے مسائل و مطالبات بغور سنے ۔پروگرام کے دوران گول ، سنگلدان ، گنڈی دھرم بلاکوں کے 26پنچایتوں میں نامزد افسروں نے مختلف ترقیاتی و فلاحی پروگراموں کا جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پی آر آئیز کی ان کوششوں کو سراہا جن کے تحت ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور منصوبہ بندی یقینی بنانے میں سرعت لائی گئی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں بھاری تعداد میں بالخصوص خواتین نے گرام سبھائوں اور عوامی رابطے کے پروگراموں میں حصہ لیا۔ پی آر آئیز نے علاقے کے مسائل اُجاگر کئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کی بدولت ہم اپنے آپ کو بااختیار محسو س کر رہے ہیں اور گائوں کی شکایات بالخصوص خواتین کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا