جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے شروع کردہ معروف پرگرام بیک ٹو ولیج یعنی گائوں کی اور پروگرام کا پانچواں مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔ جو کہ 7نومبر سے 16نومبر 2023تک جاری رہے گا ۔وہیں اس سلسلہ میں یوٹی انتظامیہ کی جانب سے زبر دست تیاریوں کے ساتھ پرابھاری آفیسران کو گائوں کی اور روانہ کیا جا رہا ہے ۔ کیونکہ پرابھاری یعنی پروزٹنگ آفیسران متعلقہ پنچایتوں کا دورہ کر عوام سے با چیت کریں گے ارو ان کے در پیش مسائل کو بھی سماعت کریں گے۔ وہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز بھی چیف سکریٹری نے سنیئر عہداروں ، دورہ کرنے والے آفیسران، پی آر آئی ممبران، لائن ڈپارٹمنٹس کے فیلڈ آفیسران اور عام لوگوں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی ۔ جس میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے پانچوٰایں مرحلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ چیف سکریٹری نے اس موقع پر پر ابھاری آفیسران کو گائوں جانے سے قبل چند اہم امور پر توجہ دینے کی خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا پروزٹنگ افسران سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کو یقینی بنائیں۔معیشت کے ڈرائیور کے طور پر خود روزگار کے کردار پر زور دیتے ہوئے، چیف سکریٹری نے پی اوز سے کہا کہ وہ ایسے مواقع تلاش کرنے والے نوجوانوں کی نشاندہی کریں اور طلب کو پورا کرنے کیلئے اپنے متعلقہ محکموں کے ذریعے اپنے منصوبوں کی رہنمائی کریں۔ ان سے مزید کہا گیا کہ وہ سیلف ہیلپ گروپس ، مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ،پین اے سی ایس ، اور ممکن اسکیم کے تحت کوریج کے قیام میں مدد کو یقینی بنائیں۔ متعلقہ محکموں کو واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ نوجوانوں کو اپنے خود روزگار یونٹس قائم کرنے میں مدد کرنے کیلئے تربیت اور فنانسنگ سمیت ہر ممکن مدد فراہم کریں۔چیف سکریٹری نے دورہ کرنے والے آفیسران سے کہا کہ وہ جے جے ایم پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ اور انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ بیک ٹو ولیج کا یہ مرحلہ خود روزگار اسکیموں ، جل جیون مشن کے نفاذ پر پیشرفت، عمر رسیدہ پنشن اسکیم سمیت فلاحی اسکیموں کی پیشرفت پر توجہ مرکوز کرے گااور پورے ڈیٹا کو ڈیجیٹل طور پر جمع کیا جائے گا اور حکومت کی متعلقہ سطحوں پر نتیجہ خیز کارروائی کیلئے اس کا تجزیہ کیا جائے گا۔ تاہم اس بار یوٹی انتظامیہ اور چیف سکریٹری کی جانب سے پرابھاری آفیسران کو جس طرح پروگرام کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کیا گیا ہے امید کی جاتی ہے بیک ٹو ولیج کا یہ پروگرام جو جموں و کشمیر حکومت کا ایک اہم عوامی رسائی ، شراکتی اور فیڈ بیک پروگرام ہے یہ اپنے سابقہ مراحل سے اس بار عوام کیلئے کئی گنا زیادہ سود مند اور مفید ثابت ہوگا ۔