مرکزی سرکار کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت پرانی پنشن اسکیم کے زمرے میں لایا جائے
لازوال ڈیسک
جموں؍سال2013میںتقرری ہونے والے جوڈیشل ملازمین جو کہ ضلع سطح کی عدالتوں میں کام کررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اِن ملازمین کی سال 2005,2006اور2009کی نوٹیفیکشن کے تحت تقرری عمل میں لائی گئی تھی۔تمام ملازمین نے موجودہ سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی سرکاری کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ زیر نمبر 57/052021-P&PW(B)محررہ03/03/2022کے تحت پرانی پنشن اسکیم کے زمرے میں لایا جائے،چونکہ جموں و کشمیر کی سرکار نے نئی پنشن حکم سالSRO400محررہ24/12/2009کو01/01/2010سے لاگو کیا ہے،جبکہ سال2013میں تقرری ہونے والے جوڈیشل ملازمین کی بھرتی نوٹیفکیشن محررہ24-12-2009سے پہلے کی ہے۔جس میں کہ سال 2011میں تعینات کئے گئے سب ججز بھی اِس زمرے میں آتے ہیں جس کی نوٹیفکیشن سال2009میں جاری ہوئی تھی۔صوبائی نائب صدر جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن محمد طارق النویدوانی نے ایل جی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہیہماری جائز مانگ کو پورا کر کے ہمارے حق میں پرانی پنشن اسکیم کو منظور کیا جائے۔نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم پرانی پنشن اسکیم کے حقدار ہیں لہٰذا ہمارے ساتھ انصاف کرکے ہمیں ہمارا حق دیا جانا چاہیے۔ انھوں نے ایل جی منوج سہنا سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے پر ذاتی توجہ دیکر ملازمین کی اِس دیرینہ اور جائز مانگ کو پورا کر کے انصاف کریں۔