بین ریاستی منشیات اسمگلنگ گروہ کا پردہ فاش

0
0

2 پنجاب کے رہائشی گرفتار۔ پوست کے بھوسے کے 35 پیکٹ برآمد،گاڑی ضبط کر لی گئی۔ مزید گرفتاریاںمتوقع
لازوال ڈیسک
سری نگرسینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) جموں و کشمیر، راج کمار نے جمعرات کو دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 35 پوست کے بھوسے کے پیکٹوں کے ساتھ پنجاب کے دو باشندوں کو گرفتار کرکے بین ریاستی منشیات کی اسمگلنگ کے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔”مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ہم نے شامپورہ، قاضی گنڈ میں ایک انووا گاڑی جس کا نمبرPB-08 CP 0517 تھا، ضبط کیا۔ دو افراد امندیپ سنگھ اور منوہر سنگھ، دونوں گورداس پور، پنجاب کے رہائشیوں کو پوست کے بھوسے کے 35 پیکٹوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ گاڑی کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے“۔ایس ایس پی اے این ٹی ایف نے بتاےا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے تمام روابط کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید گرفتاریوں کے امکانات ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا، ”ایک بار جب منشیات کی اسمگلنگ کا تعلق ثابت ہو گیا، تو ہم نے ملزمان کی جائیدادیں بھی ضبط کر لیں گے“۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5 کلو چرس، کوڈین کی 200 بوتلیں، الپرازوم کی 900 گولیوں کے علاوہ دیگر منشیات بھی قبضے میں لی گئیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ہیروئن بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این ٹی ایف منشیات کی سمگلنگ کے معاملات کی تحقیقات میں مہارت رکھتی ہے اور لوگوں کو آگے آنا چاہیے اور پیڈلرز اور سمگلروں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنی چاہیے۔اے این ٹی ایف کے بیان کے مطابق گزشتہ ماہ مغربی بنگال سے ایک اور مہاراشٹرا سے ایک شخص کو دو کلو چرس کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ گجرات کے رہائشی کو بھی 3 کلو 800 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔”مزید تحقیقات جاری ہیں،” انہوں نے کہا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا