بینک شاخ کی حفاظت پر تعینات گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کانام پولیس و فورسز نے محاصرہ کر کے تلاشی کارروائی کی

0
0

اے پی آئی
سر ینگرپنجورہ شوپیاں کے علاقے میں اس وقت سنسنی دوڑ گئی جب جموں و کشمیر بینک کی حفاظت پر تعینات گارڈ سے نامعلوم افراد نے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی تاہم بینک شاخ کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلحہ چھیننے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ اے پی آئی کے مطابق پنجورہ شوپیاں کے علاقے میں موجود جموںو کشمیر بینک شاخ میں اس وقت افراتفری اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب تین نوجوان جموں و کشمیر بینک شاخ میں گھس گئے اور حفاظت پر تعینات سیکورٹی گارڑ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ۔بینک شاخ کی حفاظت پر تعینات اہلکار نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلحہ چھننے کی نیت سے بینک شاخ میں داخل ہونے والے نوجوانوں کی کوشش کو ناکام بنادیا ۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس وفورسز کے اعلیٰ حکام جائے موقعہ پر پہنچ گئے ،فورسز نے وسیع علاقے کو محاصرے لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تاہم کسی کے گرفتار ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا