بینڈی: دنیا بھر میں موسم سرما کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک

0
0

نئی دہلی، 23 اگست (یو این آئی)
یوں تو دنیا بھر میں بے شمار کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ لیکن کچھ مخصوص کھیل ہیں جو صرف موسم کے اعتبار سے کھیلے جاتے ہیں۔ایسا ہی ایک کھیل ہےبینڈی، جسے دنیا بھر میں موسم سرما کے مقبول ترین کھیلوں میں سے ایک مانا جاتاہے۔ ہاکی کے بعد بینڈی ہی ایک ایسا کھیل جو دنیا بھر سے بڑی تعداد میں شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ چونکہ یہ کھیل بہت زیادہ آئس ہاکی سے مماثلت رکھتا ہے ، اس لیے اس کھیل کو آئس ہاکی ہی سمجھا جاتا ہے اور اسے عام طور پر ہاکی کی ایک شکل بھی تصور کیا جاتا ہے۔ لیکن بینڈی ایک موسم سرما کا کھیل ہے جسے دو ٹیمیں آئس اسکیٹس پہن کر ایک بڑی برف کی سطح پر کھیلتی ہیں ۔ یہ کھیل یا تو انڈور اسٹیڈیم میں کھیلا جاتا ہے یا پھر برف پر۔
ایک طویل عرصے تک، صرف چار ممالک نے عالمی چیمپئن شپ میں حصہ لیا: سوویت یونین، ناروے، سویڈن اور فن لینڈ۔ سوویت یونین ان میں اہم ملک تھا۔ امریکہ نے 1985 میں اس ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیار کی۔ یہ گیم یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا جیسے دیگر ممالک میں بھی مقبول ہے۔بین الاقوامی سطح پر، سویڈن اور روس طویل عرصے سے مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں مضبوط ترین بینڈی ممالک رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے پیشہ ورانہ مردوں کی بینڈی لیگز قائم کی ہیں۔ روس میں ایک اندازے کے مطابق دس لاکھ سے زیادہ لوگ بینڈی کھیلتے ہیں۔اس کھیل نے فن لینڈ، ناروے اور قازقستان سمیت دیگر ممالک میں لیگ گیمز اور شائقین کی میزبانی بھی کی ہے۔
اس کھیل کا ابتدائی میچ 1875 میں انگلینڈ میں ہوا تھا۔ اس کے کھیل کے ماحول کی وجہ سے اسے آئس ہاکی کا نام دیا گیا لیکن بینڈی کا پہلا بین الاقوامی میچ 1902 میں سویڈن میں کھیلا گیا۔ اس کے فوراً بعد، اسے 1905 کے نورڈک گیمز میں متعارف کرایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا