بیلگوروڈ، روس میں ایمرجنسی کا اعلان

0
0

ماسکو، 14 اگست (یو این آئی) روس نے بیلگوروڈ علاقے میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔
یہ اطلاع علاقائی گورنر ویاچسلاو گلاڈکوف نے بدھ کو دی۔
مسٹرگلاڈکوف نے ٹیلی گرام پر کیا، "ہمارے بیلگوروڈ کے علاقے میں صورتحال انتہائی مشکل اور کشیدہ ہے۔ یوکرینی مسلح افواج کی طرف سے روزانہ گولہ باری کی جارہی ہے، گھروں کو برباد کیا جارہا ہے، بہت سے لوگ جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسی لیے ہم آج سے بیلگوروڈ کے علاقے میں علاقائی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کا فیصلہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد آبادی کو اضافی تحفظ فراہم کرنا اور متاثرین کو اضافی امداد دینا ہے۔”
انہوں نے کہا، ’’اس کے بعد وفاقی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کی درخواست کے ساتھ حکومتی کمیشن سے اپیل کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا